خوراک میں کونسی تبدیلی غذائیت میں اضافہ کرکے بڑی بیماریوں سے بچاسکتی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

خوراک میں کونسی تبدیلی
(فوٹو: آن لائن)

خوراک میں کونسی تبدیلی ایسی ہے جو غذائیت میں اضافہ بھی کرتی ہے اور بڑی بیماریوں سے بھی بچا سکتی ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا۔

محققین کا ماننا ہے کہ اگر خوراک میں پھلیوں اور دالوں کا استعمال بڑھا دیا جائے تو نہ صرف خوراک کا معیار بہتر ہوسکتا ہے بلکہ غذائیت کی مقدار بھی بڑھتی ہے جس سے صحت بہتر ہوتی ہے اور انسانی زندگی کو بڑی بیماریوں کے حوالے سے لاحق خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائٹکس کی فوڈ اینڈ نیوٹریشن کانفرنس اینڈ ایکسپو 2024 میں پیش کی گئی نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلیوں اور دالوں کے زیادہ استعمال سے امریکی بالغ افراد میں غذائیت کی کمی نہ صرف دور ہوجاتی ہے بلکہ خوراک کا معیار بھی بلند ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے دوران محققی نے پایا کہ پھلیوں اور دالوں سے بھرپور خوراک استعمال کرنے سے غذائیت کی کمی پورے کرنے والے غذائی اجزاء کی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا اور خوراک کے معیار اور اسکور میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ پھلیوں سے مراد لال پھلی، کالی پھلی اور چنے ہیں۔

خشک میوہ جات کا شمار بھی پھلیوں میں کیا جاتا ہے۔ تحقیق کے نتائج سے محققین کو علم ہوا کہ پھلیوں کا زیادہ استعمال غذائی فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، فولک ایسڈ اور کولین سمیت کئی غذائی اجزاء کی مقدار میں نمایاں اضافے کا باعث اور صحت بخش عمل ہے۔

اس حوالے سے محققین کا ماننا ہے کہ امریکا میں ہر 10 میں سے صرف ایک بالغ فائبر کی ضروریات پوری کرتا ہے جو ہاضمے کی صحت کیلئے اور دل کی بیماری، ذیابیطس، موٹاپے اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کی روک تھام کیلئے ضروری ہے، دالوں اور پھلیوں سے پوٹاشیم کی ضروریات بھی پوری ہوجاتی ہیں۔

Related Posts