حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر قیامت ڈھا دی، 50 صہیونی فوجی ہلاک، درجنوں زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو یروشلم پوسٹ

لبنان کی حریت پسند تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کو ڈرون حملے کے بعد ایک اور بڑا دھچکا دے دیا ہے۔

لبنانی مزاحمتی تنظیم نے جنوبی لبنان کے مقام رمیہ میں گھات لگا کر اسرائیلی فوج پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد صہیونی فوجی جہنم واصل اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے حملے کے نتیجے میں اس قدر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی کہ متعدد اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے ہلاک اور زخمی فوجیوں کو لبنانی علاقے سے نکالا۔

رپورٹس کے مطابق 49 اسرائیلی فوجیوں کو حیفہ کے رمبم اسپتال اور بینلسن اسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک شدگان کو تل ابیب میں واقع اسرائیل کے سب سے بڑے اسپتال شیبا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔

Related Posts