بے نظیر بھٹو کو زرداری نے مولانا سمیع الحق کے ذریعے شہید کروایا، سابق صوبائی مشیر نے صدر مملکت پر سنگین الزامات لگا دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

 زیر حراست سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری نے صدر آصف زرداری کو ان کی اہلیہ بے نظیر بھٹو کے قتل سے جوڑتے ہوئے چونکا دینے والے الزامات عائد کیے ہیں۔

اسماعیل ڈاہری نے دعویٰ کیا ہے کہ زرداری نے مبینہ طور پر مولانا سمیع الحق کے ذریعے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور محمد خان چاچڑ کو اس قتل کی گھناؤنی سازش میں شامل کیا۔

اسماعیل ڈاہری نے مزید دعویٰ کیا کہ آصف علی زرداری 136 قتلوں کے ذمہ دار ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنی جان کے حوالے سے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ زرداری انہیں بھی مروا سکتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری نے 14 ارب دے کر بینظیر کو مولانا سمیع الحق کے ذریعے قتل کروایا۔ ڈاہری کے مطابق پہلے یہ ٹاسک ہمیں دیا گیا تھا لیکن ہم نے انکار کیا۔

ٹویٹ صحافی امتیاز چانڈیو

ان حیرت انگیز الزامات نے بڑے پیمانے پر توجہ سمیٹی ہے اور حالات کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر مملکت آصف علی زرداری پر ڈاہری کے ان الزامات کی صداقت کیلئے شواہد دستیاب نہیں ہیں۔

سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ سانحہ راولپنڈی میں پیش آیا۔ بے نظیر بھٹو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے نکل رہی تھیں جب ایک مسلح شخص نے ان پر گولیاں چلا دیں اور پھر خودکش بم دھماکہ کر دیا۔

Related Posts