آئینی عدالتوں کے قیام پر خصوصی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

خصوصی کمیٹی اجلاس
(فوٹو: ایکسپریس)

اسلام آباد: آئینی عدالتوں کے قیام پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ن لیگ اور پی پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق  چیئرمین خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر گفتگو ہوئی۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں اور جمعیت علمائے اسلام (ف) میں آئینی عدالت کے قیام سے متعلق 26ویں ترامیم نظر انداز کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی نے آئینی بینچ کی تشکیل پر بھی اتفاق کیا۔ حکومت اور جے یو آئی کے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ بھی کرلیا گیا جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کو حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ شیئر کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا جس کی تیاری حتمی مراحل میں ہے۔

بعد ازاں چیئرمین کمیٹی نے اجلاس کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی اراکین کو کل نمازِ جمعہ کے بعد دوبارہ بلا لیا۔ اتحادی جماعتوں کا ماننا ہے کہ آئینی ترمیم سے متعقل اتفاقِ رائے ضروری ہے۔ پی پی پی اور جے یو آئی نے مسودے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پی پی رہنما شیری رحمان کے مطابق پی ٹی آئی نے مسودہ نہیں لیا۔

 

Related Posts