پاکستان کا پہلا کثیر المقاصد مواصلاتی سیٹلائٹ فعال

تازہ ترین

تازہ ترین

First Pakistani multi-mission communication satellite becomes operational

پاکستان کا پہلا کثیر المقاصد سیٹلائٹ، پاک سیٹ ایم ایم ون کامیابی سے فعال ہو چکا ہے، جو ملک کی خلا اور ڈیجیٹل ترقی کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ کامیابی پاکستان کے مواصلاتی ڈھانچے میں تبدیلی لانے کی امید ہے جس سے آئی ٹی صنعت کے مختلف شعبے مستفید ہوں گے۔

یہ سیٹلائٹ ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ، کمیونٹی انٹرنیٹ تک رسائی اور ٹیلی ایجوکیشن جیسی اہم خدمات فراہم کرے گا، جو مقامی صنعتوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

اس کے علاوہ پاک سیٹ ایم ایم ون دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی بہتر سہولت فراہم کرے گا، جس سے حکومت کے “ڈیجیٹل پاکستان” ویژن کو تقویت ملے گی۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے ای گورننس ڈویلپمنٹ انڈیکس میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے، اور اپنی درجہ بندی میں 14 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 2022 میں 150ویں پوزیشن سے 136ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مئی میں پاکستان کی خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی تنظیم (سپارکو) نے پاک سیٹ ایم ایم ون کو چین کے صوبے سچوان سے ایک لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا تھا۔

Related Posts