جیل میں ملنے آنے والے پارٹی رہنماؤں کو عمران خان نے کھری کھری سنادیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈیا ٹوڈے

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کے لیے آئے پی ٹی آئی  رہنماؤں کی سرزنش کردی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترامیم  پر  بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کھری کھری سنادیں۔ عمران خان کا پارٹی رہنماؤں سے کہنا تھا کہ آپ لوگوں کا مجھےکوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کے لیے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا ایس سی او  پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا، میرے دیے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات ادھوری رہی۔

Related Posts