پاکستانی سیاسی جماعت کی جانب سے یحیٰ سنوار کو شاندار خراج عقیدت، غائبانہ نماز جنازہ ادا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایم ایم نیوز

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے شہید حماس سربراہ یحییٰ السنوار کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ کراچی پریس کلب پر ادا کی گئی، جس کی امامت ممتاز عالم دین مفتی محمدیوسف کشمیری نے کی۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے فلک شگاف نعرے لگائے اور یحییٰ السنوار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنازہ کے موقع سے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، رہنمامفتی محمدیوسف کشمیری، نائب صدر انجینئر نعمان علی، مہدی اسحاق، جوائنٹ سیکرٹری فیصل علی بلوچ اور مسلم یوتھ لیگ سندھ کے صدربلال چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

جنازہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ اہل غزہ اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور فلسطینی قیادت قربانیوں میں سر فہرست ہے۔ اسرائیلی سربیت پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکہ اقوام متحدہ بھی کوئی مؤثر کردار ادا نہیں کر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی ماؤں، بہنوں اور بچوں کے خون کا پیاسا بن چکا ہے۔ اب تک اسرائیل پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے لیکن اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش ہے۔ پوری دنیا اس صورتحال پر گونگی تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حکومت اے پی سی کی تجاویز پر عمل درآمد کرے اور مسئلہ فلسطین پر عملی کردار ادا کرے۔

جنازے کےشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ اسرائیل اس دور کا فرعون بن چکا ہے اور اس نے انبیاء کی سرزمین کو خون سے رنگین کر دیا ہے۔ یحییٰ السنوار نے قبلہ اول کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ مرکزی مسلم لیگ یحییٰ السنوار شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور فلسطینی شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے بارے میں دوغلی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے، جبکہ جانوروں کے حقوق کی بات کرنے والے فلسطینی شہداء کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کے سربراہوں کی خاموشی المیہ ہے۔ مسلمانوں کا بچہ بچہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے جذبہ شہادت سے سرشار ہے، اور مسلم حکمرانوں کو ایک مضبوط پالیسی اختیار کرنی ہوگی۔

Related Posts