بھارتی میڈیا نے پاکستان کی بادشاہی مسجد میں ڈاکٹر نائیک کی مختلف شخصیات سے ملاقات کو لشکر طیبہ کے ارکان سے ملاقات قرار دے کر بھرپور پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔
واضح رہے عالمی شہرت یافتہ مبلغِ اسلام اور معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر 30 ستمبر کو پاکستان پہنچے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کئے۔
پاکستان میں قیام کے دوران ذاکر نائیک کی اعلی حکومتی عہدے داروں سے ملاقاتیں اور عوامی تقریبات میں شرکت بھی شیڈول تھے، ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ اس دوران بھارتی میڈیا کی نظریں ڈاکٹر ذاکر نائیک اور پاکستان پر جمی ہوئی ہیں۔
موقر آج نیوز کے مطابق مودی نواز بھارتی میڈیا نے اب مسلمان مخالف جذبات کو ابھارنے کے لیے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بادشاہی مسجد میں لشکر طیبہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزمل اقبال ہاشمی، محمد حارث دھر اور فیصل ندیم شامل سے ملاقات کی۔
مسلمان مخالف بھارتی میڈیا نے اپنے منفی پروپیگنڈا کو تقودیت دینے کے لیے ایک جعلی ویڈیو بھی شیئر کردی اور دعویٰ کیا کہ لاہور کی بادشاہی مسجد میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مزمل اقبال ہاشمی سمیت لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ارکان سے ملاقات ہوئی اس دوران انہیں گلے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








