چیمپیئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کی کون سی پیشکش مسترد کردی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی پیشکش
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے پی سی بی کی پیشکش کا مقصد بھارتی ٹیم کی شرکت یقینی بنانا تھا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کو ہر میچ کے بعد چندی گڑھ یا دہلی واپس جانے کی تجویز دی، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آسکی اور اب یہ پیشکش مسترد کردی گئی ہے۔

پیشکش مسترد کرنے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سامنے آیا۔ بھارتی میڈیا (روزنامہ جاگرن) کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ بورڈ کو چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات پر پی سی بی کی جانب سے ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اگر منصوبہ ان کے سامنے رکھا جائے تو بھی وہ اسے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ چیئمپینز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں، اس کا فیصلہ بھارت کی نریندر مودی حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان آمد کا فیصلہ کرنے کی صورت میں بھارتی ٹیم کو اپنے تمام چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز لاہور میں کھیلنا ہوں گے، بھارتی ٹیم کے میچز 20 فروری، 23 فروری اور 2 مارچ ہوں گے۔ آخری بار بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2008 کیلئے پاکستان آئی تھی، تاہم اس کے بعد سے بھارتی ٹیم دو طرفہ کشیدگی کے باعث پاکستان نہیں آسکی۔

Related Posts