ایمرجنگ ایشیا کپ، امپائرز کا غلط فیصلہ پاکستان کی شکست کی وجہ بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی شکست
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

امپائرز کے آؤٹ دینے کے ایک غلط فیصلے کے نتیجے میں ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا  پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمان کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ایمرجنگ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آگئیں، میچ میں صرف ایک فیصلے  کے باعث سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 7رنز کے فرق سے میچ ہار گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کی دوسری اننگز کے دوران پاکستان کی بیٹنگ ابتدا ہی سے شاندار رہی۔ عرفان منہاس کی جارحانہ اننگز کی بدولت بھارتی بالرز پریشان ہوگئے، تاہم عرفات منہاس 17ویں اوور کی آخری گیند پر متنازعہ طور پر آؤٹ ہوگئے۔

امپائرز نے عرفات منہاس کو غلط فیصلہ کرکے آؤٹ قرار دیا، جس نے 29 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ملک کی جیت کی راہ ہموار کی تھی،۔ عرفات منہاس کی اننگز میں 5 چوکے اور 1 چھکا بھی شامل تھا۔ راسخ سلام نے 17ویں اوور کی آخری گیند پر عرفات منہاس کو آؤٹ کردیا۔

اس دوران فیلڈر وڈھیرا نے عرفات کا کیچ بھی پکڑ لیا، تاہم بولر کی جانب سے نوبال کرائی گئی، جسے امپائرز نوٹس نہ کرسکے اور پاکستان کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ اس پر عرفات منہاس پویلین لوٹ گئے اور پاکستان میچ جیتنے سے محروم ہوگیا۔

Related Posts