کراچی کے ان علاقوں میں تین دن تک پانی کی فراہمی معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

Water supply to remain suspended in THESE Karachi areas for three days

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ایک بڑی پائپ لائن کی بحالی کے کام کی وجہ سے پیر سے شہر کے بعض علاقوں کو تین دن کے لیے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جیل چورنگی کے قریب 66 انچ کی پائپ لائن پر نئے والو کی مرمت اور تنصیب کے لیے پیر 21 اکتوبر کو صبح 8بجے سے پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ یہ پائپ لائن اولڈ سٹی ٹرنک مین کا حصہ ہے مستقبل میں بہتر پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے فوری مرمت کی ضرورت ہے۔

مرمت کے نتیجے میں شہر کو روزانہ تقریباً 200 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا اور پانی کی فراہمی میں خلل تین دن تک رہنے کی توقع ہے۔

پانی کی فراہمی معطل ہونے سے درج ذیل علاقے متاثر ہوں گے۔
چنیسر ٹاؤن
جناح ٹاؤن
کیماڑی
کلفٹن
صدر
گلشن اقبال
جمشید ٹاؤن
لیاقت آباد
ناظم آباد

Related Posts