فلائنگ بیسٹ کے نام سے مشہور یوٹیوبر گورو تنےجا، حالیہ دنوں میں اپنی شادی کے مسائل کے باعث خبروں میں ہیں اور ان کی طلاق کے حوالے سے بھی افواہیں گرم ہیں۔
کئی سالوں تک خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد گورو تنےجا اور ان کی اہلیہ رتو راٹھی کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں، ان افواہوں کو مبینہ بے وفائی اور دو بیٹیوں کی تحویل کے معاملات سے منسلک کیا جا رہا تھا، جن کا تعلق ان کی بیٹیوں کیارا اور پیہو سے ہے۔
اگرچہ گورو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ازدواجی مشکلات کا بالواسطہ ذکر کیا تاہم اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوڑا اپنے اختلافات ختم کرکے دوبارہ ایک ہو چکا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے وضاحت
حال ہی میں گورو تنےجا نے انسٹاگرام پر رتو راٹھی اور ان کی بیٹی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں خوشی کے لمحے گزار رہے ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں گورو نے لکھا کہ کئی والدین ازدواجی مسائل کا سامنا کرتے ہیں مگر اپنی اولاد کو اس میں شامل نہیں کرتے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت نہ کریں۔ انہوں نے لکھا: “جو لوگ یہ پڑھ رہے ہیں، ان کے والدین نے بھی اپنی ازدواجی مشکلات کو اپنے بچوں سے دور رکھا ہوگا۔ سوال یہ ہے کہ اگر آپ کے والدین نے آپ کو اپنے تعلقات میں شامل نہیں کیا، تو ہم کیوں کریں؟ ہر سمجھدار شخص یہ بات سمجھ سکتا ہے۔”
ردعمل اور عوامی رائے
اگرچہ یہ پوسٹ 480000 سے زیادہ لائکس حاصل کر چکی ہے اور ایک مثبت پیغام کا اظہار کرتی ہے لیکن کچھ مداحوں نے اسے “پبلسٹی اسٹنٹ” (تشہیری حربہ) قرار دیا ہے۔
گورو اور رتو کی ذاتی زندگی سے متعلق اس طرح کی قیاس آرائیاں کئی مداحوں کے تجسس کا باعث بنیں تاہم ان کا حالیہ پیغام واضح کرتا ہے کہ وہ اپنی شادی کو بچانے میں کامیاب رہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ لوگ ان کی نجی زندگی میں مداخلت کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








