سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آئینی ترمیم میں کردار ادا کرنے کے عوض حکومت مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسعد محمود کو گورنر بنا رہی ہے۔
تاہم جمیعت علماء اسلام نے خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے اور گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہٹاکر ان کی جگہ مولانا اسعد محمود کو گورنر خیبرپختونخوا بنائے جانے کی تردید کردی ہے۔
26 ویں آئینی ترمیمج کی منظور کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ جے یو آئی خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لا رہی ہے اور وزیر اعظم نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
افواہوں میں یہ بھی کہا گیا کہ ان کی جگہ جے یو آئی نے مولانا اسعد محمود کو گورنر کے پی کے لیے نامزد کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان خبروں کے سامنے آںے کے بعد جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے وضاحت جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم کے بارے میں کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی بھونڈی سارش ہے، ترمیم میں مذموم مقاصد میں ناکام ہونے والے عناصر اب کردار کشی پر اتر آئے ہیں۔

جے یو آئی ترجمان نے لکھا کہ ایسے عناصر کو قوم اچھی طرح جانتے بھی ہے، بے بنیاد خبریں صحافتی اقدار کے منافی ہیں، خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








