ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک، حقائق سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

مناہل ملک
(فوٹو: آن لائن)

مشہورومعروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کردی گئی ہیں، جس کے متعلق حقائق بھی سامنے آگئے۔

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنی سوشل میڈیا پر لیک کی گئی ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا۔ مناہل ملک نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کچھ نازیبا ویڈیوز آپ کے سامنے آئی ہوں گی۔ میری یہ ویڈیوز ایڈیٹ کی ہوئی اور جعلی ہیں۔

@minahilmalik727

????????

♬ original sound – minahil malik

اداکارہ و ٹک ٹاکر مناہل ملک نے کہا کہ جعلی ویڈیوز کے ذمہ دار کے خلاف میں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں رپورٹ کردی ہے اور ملزم جلد ایف آئی اے کی گرفت میں ہوگا۔ اس وقت میں اور میرے اہلِ خانہ بہت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر نے کہا کہ ہمیں ہی پتہ ہے کہ ہمارے دل پر کیا گزر رہی ہے۔ میں یہی چاہتی ہوں کہ آپ جس طرح ماضی میں مجھے سپورٹ کرتے آئے ہیں، اسی طرح اب بھی مجھے سپورٹ کریں۔ ایسی ویڈیوز وہی لیک کرسکتا ہے جس کے گھر ماں بہن نہیں ہے۔

مناہل ملک نے کہا کہ ایسے لوگوں کو کسی کی عزت کا خیال نہیں ہوتا۔ ویڈیوز جعلی ہیں، اس بات کی یا تو میں گواہ ہوں یا میرا اللہ گواہ ہے۔ مجھے آپ لوگوں سے صرف سپورٹ چاہئے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

کیا مناہل ملک نے سچ کہا؟

بعض یوٹیوب ویڈیوز کے مطابق مناہل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی یوٹیوب ویڈیوز اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہیں، جس پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو یقین نہیں۔ کچھ یوٹیوبرز نے بھی کھل کر کہہ دیا کہ مناہل ملک جھوٹ بول رہی ہیں، ویڈیوز ان کی اپنی ہیں۔

تاہم یہاں ہمیں یہ حقیقت سمجھنا ہوگی کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بہت ترقی کرچکی ہے اور حال ہی میں ایسی بہت سی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن میں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، تو ہوسکتا ہے کہ مناہل ملک بھی سچ ہی بول رہی ہوں، جس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔

Related Posts