مشہورومعروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی 10 نازیبا ویڈیوز حال ہی میں سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں جسے عوام کی بڑی تعداد پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہی ہے۔
دوسری جانب مناہل ملک نے سختی سے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیوز جعلی ہیں جنہیں بنانے والوں کے خلاف انہوں نے ایف آئی اے میں رپورٹ کردی ہے اور جلد وہ شخص قانون کی گرفت میں ہوگا جو اس تنازعے کی وجہ بنا ہے۔
مناہل ملک پر الزامات
سوشل میڈیا اسٹار مناہل ملک لپ سنگنگ، رقص اور میوزک ویڈیوز کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہنے والی ٹک ٹاکر ہیں جن کی 10 نازیبا ویڈیوز نے انہیں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا دیا تاہم یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔
ہنگامہ ایکسپریس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نامناسب ویڈیوز دوسری بار منظرِ عام پر آئی ہیں، جس سے مداحوں کو شدید جھٹکا لگا۔ مختلف ویڈیوز میں ٹک ٹاکر مناہل ملک کو بوائے فرینڈ کے ساتھ بند کمرے میں نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
نازیبا ویڈیوز میں خاتون ٹک ٹاکر مناہل ملک بوس و کنار سمیت شرمناک حرکات خود ریکارڈ کرتی نظر آئیں۔ انسٹاگرام پر اس وقت مناہل ملک کے 18 لاکھ فالوورز موجود ہیں جن کی بڑی تعداد معاملے کو سستی شہرت کا شارٹ کٹ یا پبلسٹی اسٹنٹ کہتی نظر آتی ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین کی رائے ہے کہ ٹک ٹاکر مناہل ملک نے ایک نازیبا ویڈیو خود شیشے کے سامنے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی، جس سے ان کے فالوورز میں اضافہ ہوا تھا۔ ہنگامہ ایکسپریس کا کہنا ہے کہ مناہل ملک کی ویڈیوز چھپ کر یا انجانے میں نہیں بنائی گئیں۔
پبلسٹی اسٹنٹ، کیا واقعی؟
مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس نے مناہل ملک کے معاملے پر تبصرہ کیا ہے اور خاتون ٹک ٹاکر کو اچھی خاصی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہ پبلسٹی اسٹنٹ ہوبھی، لیکن ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اور اے آئی کی مدد سے جعلی ویڈیوز کی تخلیق کا شبہ بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔
ایسے میں جب تک ایف آئی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آجائے، مناہل ملک کو شک کا فائدہ دینا ہی بہتر ہوگا، عوام کی بڑی تعداد مناہل ملک کے خلاف ہے تو بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی ماننا ہے کہ مناہل ملک نے جو بیان دیا، اس میں سچائی بھی ہوسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








