پاکستان تحریک انصاف کی حامی اداکارہ مشی خان اور مسلم لیگ (ن) کی سپورٹر اداکارہ عفت عمر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ میں شدت آگئی ہے۔
اداکارہ عفت عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک بیان شیئر کیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو کچھ بھی غلط ہوتا ہے اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔جس پر عفت عمر نے کمنٹس دیئے کہ یقین کریں کہ وہ غلط نہیں کہہ رہیں۔
عفت عمر کے ٹوئٹ کے جواب میں پی ٹی آئی کی سپورٹر اداکارہ مشی خان نے کہا کہ انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم دفع ہو اور اپنی بکواس بند کرو، ٹچی گھٹیا بھنگن۔

مشی خان کے جواب میں عفت عمر نے لکھا ، احتجاج ، احتجاج ، احتجاج ، دفع ہواب اور ملک چلنے دو گھٹیا لوگ۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی دونوں اداکاراؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری لڑائی پر دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
واضح رہے کہ عفت عمر اکثر حکمران جماعت (ن) لیگ کی حمایت اور عمران خان کی مخالفت کرتی نظر آتی ہیں جبکہ مشی خان عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر کے طور پر سامنے آئی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








