امریکا کے صدارتی انتخابات میں صرف دو ہفتے باقی ہیں، نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ مزید سخت ہو رہا ہے، تازہ ترین سروے کے مطابق دونوں تقریباً برابر ہیں لیکن ٹرمپ کو چند اہم ریاستوں میں معمولی برتری حاصل ہے۔ صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 ووٹ درکار ہوتے ہیں، جو ریاستوں کی آبادی کے مطابق تقسیم کیے جاتے ہیں۔
تازہ ترین سروے ؟
وال اسٹریٹ جرنل کے بدھ کو جاری کردہ سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کملا ہیرس پر 47فیصد 45 فیصد کی برتری حاصل ہے جبکہ اگست میں کملا ہیرس 47فیصد کے مقابلے میں 45فیصد کے فرق سے آگے تھیں۔ اس سروے کا مارجن آف ایرر 2اعشاریہ 5 فیصد ہے اور جواب دہندگان کو تیسرے فریق کے امیدوار کا انتخاب کرنے کا اختیار بھی دیا گیا تھا۔
فوربز کے قومی سروے کے مطابق متوقع ووٹروں میں ڈونلڈ ٹرمپ 51 فیصد اور کملا ہیرس 49فیصد پر ہیں (مارجن آف ایرر 2اعشاریہ 5فیصد)۔ جھکاؤ کے بغیر ٹرمپ 49فیصد اور کملا ہیرس 48فیصد پرموجود ہیں۔ جب تیسرے فریق کے امیدواروں کو بھی شامل کیا گیا تو دونوں 47 فیصد پر برابر دکھائی دیے۔

مونموتھ یونیورسٹی کے 17 سے 21 اکتوبر تک 802 رجسٹرڈ ووٹرز پر مشتمل سروے میں کملا ہیرس 47 فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ 44پر ہیں، جبکہ 4فیصد نے “دیگر” کو چُنا اور 5فیصد ابھی غیر یقینی ہیں۔
اکانومسٹ/یوگووکے سروے میں کملا ہیرس کو متوقع ووٹروں میں 49فیصد بمقابلہ 46فیصد کی برتری حاصل ہے (مارجن آف ایرر 3فیصد )۔ یہ برتری اکتوبر کے شروع میں کیے گئے ان کے پچھلے سروے سے کچھ کم ہے۔
سوئنگ ریاستوں میں کیا صورت حال ہے؟
سات اہم سوئنگ ریاستوں، پینسلوانیا (19 الیکٹورل ووٹ)، شمالی کیرولائنا (16)، جارجیا (16)، مشی گن (15)، ایریزونا (11)، وسکونسن (10) اور نیواڈا (6)—میں 93 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
فائیوتھرٹی ایٹ کے تازہ ترین سروے اوسط کے مطابق: ڈونلڈ ٹرمپ کو جارجیا، ایریزونا، اور شمالی کیرولائنا میں معمولی برتری حاصل ہے۔ پینسلوانیا میں ٹرمپ آگے ہیں جبکہ کملا ہیرس مشی گن، وسکونسن اور نیواڈا میں معمولی فرق سے برتری رکھتی ہیں۔ باقی ریاستوں میں دونوں امیدواروں کے درمیان فرق آدھے فیصد سے بھی کم ہے۔
امکانات کیا ہیں؟
موجودہ بیٹنگ پلیٹ فارمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 57فیصد ہیں، جو 29 جولائی کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔
بیٹ فیئر اور اسمارٹ کٹس بھی 58فیصد امکانات کے ساتھ یہی رجحان ظاہر کر رہے ہیں، جبکہ کالشی کے مطابق یہ شرح 57فیصد ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








