ایرانی حکومت کے دعوے کے مطابق تہران سمیت اہم شہروں پر حملے ناکام رہے، جس پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوننے والی ویڈیوز میں ایرانی شہریوں کو اسرائل کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ لبنان، شام اور یمن پر حملوں کے بعد اسرائیل نے ہفتے کی صبح خطے کے اہم ملک ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا۔ تاہم ایران کے دعوے کے مطابق یہ حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے اپنے حملوں میں تہران کے علاوہ اصفہان اور شیراز کو نشانہ بنایا۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے ایران پر حملوں میں ایک سے زائد مرتبہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر جو فضائی حملہ کیا ہے، وہ اس بات کا عکاس ہے کہ بطور خودمختار ملک اسرائیل کو بھی حملوں کے جواب میں کارروائی کا حق ہے ۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں ایران کے انقلابی گارڈز پاسدارانِ انقلاب کو نشانہ بنایا گیا اور ٹھکانوں پر حملے بھی کیے گئے۔ اسرائیلی فوج ایران اور پراکسی فورسز کی جانب پیش قدمی کر رہے ہی۔ایران پر کیے گئے حملوں کے دوران ہی ایرانی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال کردیا گیا۔
اس سے قبل ایران کے انقلابی گارڈر پاسدارانِ انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ حملوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ تہران اور قریبی شہر کرچ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کرچ کو ایرانی ایٹمی تنصیبات کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








