پاکستان کیخلاف ٹیسٹ، انگلینڈ کی پوری ٹیم 112 رنز پر آؤٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ
(فوٹو: ای ایس پی این)

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، قومی ٹیم کے اسپنرز نے پوری مہمان ٹیم کو 112 رنز پر آؤٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کی وکٹس دوسری اننگز کے آغاز سے ہی گرنا شروع ہوگئی تھیں۔ پہلی وکٹ 15 کے مجموعی اسکور پر گری جب بین ڈکٹ 12 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

اسی مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی زیک کراؤلی تھے جو 2رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ 20، چوتھی 66 جبکہ پانچویں 70 کے مجموعی اسکور پر گری۔

آؤٹ ہونے والے انگلینڈ کے تیسرے کھلاڑی اولی پوپ نے 1، چوتھے کھلاڑی ہیری بروک نے 26 جبکہ پانچویں کھلاڑی اور کپتان بین اسٹوکس نے صرف 3 رن بنائے اور ان تینوں کو نعمان علی نے آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 75 کے مجموعی اسکور پر گری جب وکٹ کیپر جیمی سمتھ 3رن بناکر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ساتویں وکٹ 85 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب 33رنز بنانے کے بعد جوروٹ بھی نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مہمان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 97، نویں 106 جبکہ دسویں اور آخری وکٹ 112 کے مجموعی اسکور پر گری جب گس ایٹکنسن 10، ریحان احمد 7 جبکہ جیک لیچ 10 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ گس ایٹکنسن اور ریحان احمد کو ساجد خان نے جبکہ جیک لیچ کو نعمان علی نے آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کے بولرز میں سے نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے قومی ٹیم کو جیتنے کیلئے صرف 35رنز کا ہدف مل سکا، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

 

Related Posts