اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، نئے چیف جسٹس سے حلف صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کے 30ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ تقریبِ حلف برداری ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں سروسز چیفس نے شرکت کی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نئے چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔
تقریبِ حلف برداری میں شریک دیگر شخصیات میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر پنجاب سلیم حیدر، سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور وفاقی وزراء نے بھی اپنی شرکت یقینی بنائی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








