پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو 9 وکٹس سے شکست دے کر سیریز بھی جیت لی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی دوسری اننگز کے بعد دیا گیا 36رنز کا ہدف صرف 1 وکٹ سے جیت لیا۔ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دئیے گئے 36رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 14 کے مجموعی اسکور پر اوپنر صائم ایوب جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب کے وکٹ چھوڑتے ہی شان مسعود کو میچ جیتنے کیلئے بھیجا گیا، شان مسعود نے وکٹ پر آنے کے ساتھ ہی 3گیندوں پر 3 چوکے لگائے۔اس سے قبل مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی دوسری اننگ کھیلتے ہوئے صرف 112رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
یاد رہے کہ مہمان ٹیم کی وکٹس دوسری اننگز کے آغاز سے ہی گرنا شروع ہوگئی تھیں۔ پہلی وکٹ 15 کے مجموعی اسکور پر گری جب بین ڈکٹ 12 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
اسی مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی زیک کراؤلی تھے جو 2رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ 20، چوتھی 66 جبکہ پانچویں 70 کے مجموعی اسکور پر گری۔
پاکستان نے 36رنز کا ہدف محض 19گیندوں میں حاصل کرکے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی ہے۔ اس سے قبل سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ نے ایک اننگ اور 47رنز کے فرق سے جیتا تھا، جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے 152رنز کے طویل فرق سے جیتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








