پاکستان سے غزہ اور لبنان کے متاثرین کیلئے امداد کی 13ویں کھیپ روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

غزہ اور لبنان
(فوٹو: اے پی پی)

پاکستان نے اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے غزہ اور لبنان کے متاثرین کیلئے امداد کی 13ویں کھیپ روانہ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے غزہ اور لبنان بھیجے گئے امدادی سامان میں موسم سرما کیلئے 10 ٹن خیمے اور کمبل بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت دے کر این ڈی ایم اے کے توسط سے امدادی کھیپ غزہ اور لبنان بھجوائی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اسرائیل کی بمباری سے متاثرہ افراد کیلئے اسلام آباد سے بھیجی جانے والی یہ 13ویں امدادی کھیپ ہے۔ پاکستان اب تک مجموعی طور پر غزہ اور لبنان کے متاثرین کیلئے 1 ہزار 381 ٹن امدادی دامان روانہ کرچکا ہے۔

بین الاقوامی اسلام آباد ائیرپورٹ پر سامان بھجوانے کیلئے منعقدہ تقریب میں ترجمان وفاقی حکومت برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک، پاکستان میں فلسطینی سفیر زُہیر ایم ایچ درزید، این ڈی ایم اے، وزارتِ خارجہ اور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے۔

اس موقعے پر فلسطینی سفیر نے پاکستانی عوام کی طرف سے غزہ کیلئے فراخدلی اور غیر متزلزل حمایت کے تحت دی جانے والی انسانی امداد کا دل کی گہرائی کے ساتھ شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں یکجہتی ہمارے لیے امید کی کرن اور پائیدار باہمی بندھن کا ثبوت ہے۔

 

Related Posts