جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری جدوجہدِ آزادی پر قائم ہیں، صدرِ مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

صدرِ مملکت
(فوٹو: آج نیوز)

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیری جدوجہدِ آزادی پر قائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری قوم کے یومِ سیاہ کے موقعے پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت نے اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا، عالمی برادری اب اپنی ذمہ داریوں سے مزید پہلو تہی نہیں کرسکتی۔

پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ میں سیاہ باب ہے، یہی وہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ وادی پر قبضے کیلئے فوج کشی کی اور کئی دہائیوں سے کشمیری عوام بھارت کا وحشیانہ جبر برداشت کررہے ہیں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ کشمیری قوم کی اصل قیادت قید وبند کی صعوبتوں سے نبرد آزما ہے۔ میڈیا بڑے پیمانے پر سینسر کیاجاتا ہے۔ پاکستان بھارت کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، کشمیری عوم کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ ہم کشیری بھائی بہنوں کے ساتھ ان کے حقِ خود ارادیت کے حصول تک کھڑے رہیں گے۔ عالمی قانون کی خلاف ورزیاں اور تنازعات نظر انداز کرنا امن کی ضمانت نہیں۔

Related Posts