مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کے قریب فلسطینی شہری کے خود کش حملے نے تباہی مچا دی، پچاس سے زائد اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔
تل ابیب کے شمال میں موساد کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک ٹرک نے بس اسٹیشن پر موجود لوگوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 20 فوجیوں سمیت 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، بعد ازاں اسرائیلی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کر شہید کردیا۔
العربیہ کے مطابق تل ابیب کے شمال میں واقع گلیلوت بیس کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے یہ واقعہ پیش آیا، اسرائیلی پولیس نے کہا کہ وہ گلیلوت بیس کے قریب گھسنے والے شخص اور حملے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ حملہ آور فلسطینی شہری غرب اردن سے تھا۔
اسرائیلی چینل 13 نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے شمال میں ایک بس اسٹیشن کے ساتھ ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی واللا ویب سائٹ نے بھی واقعے کو رپورٹ کیا ہے۔
عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ گیلوت بیس کے قریب رن اوور حادثے کے نتیجے میں ٹرک کے نیچے کچھ لوگ پھنس گئے تھے۔
/ذرائع کے مطابق حملہ آور فلسطینی شہری کی شناخت رامی نصر اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ان کا تعلق مقبوضہ قصبے قلنسوہ سے بتایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








