قومی اسمبلی اجلاس آج طلب، 6نکاتی ایجنڈا بھی جاری، کون سے اہم فیصلے متوقع؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سانحہ سیالکوٹ پر سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس 20 اور 22دسمبر کو طلب
سانحہ سیالکوٹ پر سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس 20 اور 22دسمبر کو طلب

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا، اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس آج شام 5 بجے بلانے کی ہدایت کی تھی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری 6نکاتی ایجنڈے میں وفاقی حکومت کے ملازمین کے بچوں کیلئے فیس کی ادائیگی کی اسکیم شامل ہے۔

چھ نکاتی ایجنڈے میں سبین غوری، رانا انصار، محمد معین، عامر پیرزادہ، فرحان چشتی ملازمین کے بچوں کیلئے فیس کی ادائیگی کی اسکیم میں بزنس ڈیٹا اینالیسس اور دیگر نئے متعارف کرائے گئے کورسز شامل نہ کرنے کے متعلق فوری توجہ مبذول کرائیں گے۔

وی نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈا نمبر 2 میں فہرست میں درج کردہ سوالات پوچھے جائیں گے اور متعلقہ اراکین پارلیمنٹ اور وزراء جوابات دیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق وزیر قانون اعظم تارڑ کی تحریک پر مزید بحث ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی 18اپریل کو دونوں ایوانوں سے خطاب کرنے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرے گی، پوائنٹس آف آرڈر کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ اجلاس کے دوران اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

 

Related Posts