اسلام آباد: گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، بس پر 34مسافر سوار تھے جو راولپنڈی جارہے تھے۔ بس کو حادثہ شتیال کے مقام پر شاہراہِ قراقرم پر سفر کے دوران پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔
راولپنڈی آنے والی بس کو پیش آنے والے حادثے کے بعد مقامی افراد اور کیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ علاقہ تاریک اور دشوار گزار ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہوا۔
نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینیئر طاہرشاہ کی ہدایت پرگلگت سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اورمورچری وین بھی حادثے کے مقام پرروانہ کر دی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ہدایت کی کہ دیامر کی ضلعی انتظامیہ ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کرے اور زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








