فلم کی کہانی اتنی جاندار لیکن ۔۔۔ بھول بھلیاں 3 کا بزنس کم کیوں؟ وجہ حیران کردیگی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھول بھلیاں 3
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ فلم انڈسٹری ایک پریشان کن دوراہے پر  کھڑی ہے جہاں فلم کی کہانی اتنی جاندار ہونے کے باوجود بھول بھلیاں 3 نے آپس کی لڑائی کے باعث کم بزنس کیا ہے۔

بھارتی میڈیا (انڈین ایکسپریس) کا کہنا ہے کہ دیوالی کے موقعے پر ریلیز کی گئی فلم بھول بھلیاں 3 اور اجے دیوگن کی ملٹی اسٹار کاسٹ کے ساتھ آنے والی فلم سنگھم اگین کے درمیان سینما اسکرین پر سخت مقابلے کا خدشہ ہے اور دونوں ہی فلمیں یکم نومبر کو ریلیز ہورہی ہیں۔

کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں 3 کے 4 ہزار 420ٹکٹس ایڈوانس بکنگ کے تحت فروخت ہوئے جس سے 12اعشاریہ 83لاکھ کا بزنس ہوا، اس میں ریزرو سیٹس کا ڈیٹا شامل نہیں۔ دوسری جانب سنگھم اگین کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز بھی نہیں ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھول بھلیاں 3 کو بڑے شہروں میں بہتر بزنس ملا۔

پریشان کن سوال یہ ہے کہ سنگھم اگین کے مقابلے میں اگر بھول بھلیاں 3 پٹ گئی یا سنگھم اگین فلاپ فلم ثابت ہوئی تو اس سے نقصان کس کا ہوگا؟ دونوں ہی صورتوں میں نقصان بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا ہوگا جو اپنی ہر فلم سے سیکڑوں کروڑ کمانے کی توقع رکھتی ہے۔ فلمی تجزیہ کاروں کو مسئلے کا کوئی حل نظر نہیں آتا۔

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کے مابین مسئلہ برقرار ہے اور امید ہے کہ یہ جھگڑا جلد حل کرلیا جائے لیکن ابھی تک کوئی حل نکلا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی بھول بھلیاں 3 کے پروڈکشن ہاؤس ٹی سیریز نے مسابقتی کمیشن میں روہت شیٹھی کی ٹیم کیخلاف درخواست دی تھی۔

درخواست میں روہت شیٹھی کی ٹیم پر غیر منصفانہ طریقوں کا الزام عائد کیا گیا۔ ٹی سیریز نے سی سی آئی سے مداخلت کی بھی درخواست کی۔ اس دوران دونوں ہی فلموں کیلئے 50، 50 فیصد کی اسکرین اور شوز کے حوالے سے مساوی تقسیم کی تجویز بھی دی گئی۔ بھول بھلیاں 3 میں کارتک آریان کے علاوہ ودیا بالن اور مادھوری ڈکشٹ بھی شامل ہیں۔

Related Posts