شیطانی پھل، سمندری لٹیرا بننے کا شوق اور بہت کچھ، وَن پیس 2 کا ٹیزر ٹریلر دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

وَن پیس
(فوٹو: نیٹ فلکس)

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر شیطانی پھل کھا کر جسم کو ربڑ کی طرح پھیلانے کی صلاحیت حاصل کرنے سے لے کر سمندری لٹیرا بننے کے شوق تک وَن پیس سیریز نے ناظرین کو بہت محظوظ کیا۔

یہی سیریز اب اپنے دوسرے سیزن میں سیریز دیکھنے والوں کو لبھانے کیلئے دوبارہ ریلیز کی جارہی ہے۔ نیٹ فلکس نے وَن پیس کا دوسرا سیزن لانے کی تصدیق گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران ہی کردی تھی جس کا اعلان سیریز کے تخلیق کار ایچیرو اوڈا نے کیا۔

یوٹیوب پر گزشتہ روز وَن پیس کے دوسرے سیزن کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا جسے گزشتہ 18 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا ہے اور مزید نمائشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 600 سے زائد یوٹیوب صارفین نے ٹیزر ٹریلر کی ویڈیو کو پسند بھی کیا۔

جون 2024 میں جنوبی افریقہ میں دوسرے سیزن کی شوٹنگ شروع ہوئی تھی جس کی تکمیل دسمبر 2024 تک متوقع ہے۔ اس پروڈکشن کے دوران شوٹنگ کی کچھ جھلکیاں اور کاسٹ کی بی ٹی ایس ویڈیوز بھی ناظرین سے شیئر کی گئیں۔

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ نئے سیزن میں بہت سے نئے کردار شامل کیے جارہے ہیں جن میں ٹونی ٹونی شامل ہے جبکہ کہانی کی توجہ فوکس گرینڈ لائن کی جانب سفر پر رہے گی۔ ہیرو کا سامنا نئے دشمنوں سے ہوگا جن میں اسموکر بھی شامل ہے۔

Related Posts