جسٹس یحییٰ آفریدی کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلا دن، چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ایک گھنٹہ 15 منٹ میں 24 مقدمات کی سماعت مکمل کی۔
سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس پہلے دن ساڑھے 9 بجے سے عدالتی وقفے تک 30 مقدمات کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ایک گھنٹہ 15 منٹ میں 24 مقدمات کی سماعت مکمل کی، 30 میں سے 6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر عدالتی وقفے تک ملتوی کردیا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال بینچ نمبر ایک میں کیسز کی سماعت کر رہے تھے۔
علاوہ ازیں چیف جسٹس نے اپنا چیمبر سنبھالنے سے پہلے بطور چیف جسٹس فل کورٹ اجلاس میں آنے والے ہفتے کے لئے روسٹر بھی تیار کروایا اور صرف ایک ہفتے کے دوران 900 سے زائد مقدمات کی سماعت مقرر کی۔ جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مقدمات کی جلد سماعت نئے چیف جسٹس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








