آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ، قومی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

آسٹریلیا کے خلاف
(فوٹو: ای ایس پی این)

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہے۔ قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز معمولی رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

تفصییلات کے مطابق میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور پر گری جب صائم ایوب 5گیندوں پر صرف 1 رن بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کپتان محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین جیسے پلیئرز شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا پہنچی تھی، جہاں سے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے قومی کرکٹرز کے متعلق بیان دیا کہ پلیئرز پر مشکل وقت آتا ہے اور کچھ پلیئرز اس مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 24 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبداللہ شفیق 26 گیندوں پر 12 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر جوش انگلس کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس وقت بابر اعظم اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔

Related Posts