اسلام آباد : وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل نے ایل پی جی کی پیداوار پر وزارت پٹرولیم کو رائلٹی ، چیئرمین واپڈا اور ممبرز کی تقرری سے متعلق ڈرافٹ ،پٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے اور حویلی شاہ بہادراوربلوکی پاورپلانٹس کی نجکاری کی منظوری دے دی ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ایل پی جی کی پیداوار پر وزارت پٹرولیم کو رائیلٹی کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جلاس میں چیئرمین واپڈا اور ممبرز کی تقرری سے متعلق ڈرافٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔
کونسل کے اجلاس میں سی جے ہائیڈرو پاور منصوبے کا این او سی کا معاملہ موخر کر دیاگیا ۔کونسل کے اجلاس میں سندھ نے صوبوں کے فنڈ سے ایف بی آر کی کا معاملہ اٹھا دیا۔
ذرائع کے مطابق کونسل کے اجلاس میں سندھ نے صوبوں کے فنڈ سے ایف بی آر کی کا معاملہ اٹھا دیا ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبوں کو فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔
PM @ImranKhanPTI chaired CCI Meeting today #PrimeMinisterImrankhan pic.twitter.com/gWZ8EGEgNu
— PTI (@PTIofficial) December 23, 2019
اجلاس میں صوبوں کو پانی کے خالص منافع پر عملدرآمد فارمولے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ پٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی گئی، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ایل این جی درآمد کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








