حکومت کسانوں کو سستی کھاد فراہم کرنے کے لئے بھاری سبسڈی فراہم کررہی ہے، اسد عمر

تازہ ترین

تازہ ترین

asad umar
asad umar

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت کسانوں کو سستی کھاد فراہم کرنے کے لئے بھاری سبسڈی فراہم کررہی ہے ،حکومت مستقبل میں کھاد کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے جی آئی ڈی سی کو ختم کرنے پر بھی غور کرے گی ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کھاد کی فراہمی اور قیمتوں سے متعلق امور پر غور کیا گیا اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ خسرو بختیار ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیراعظم کے معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر اور کھاد کی صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ اجلاس میں کسانوں کو کھاد کی قیمتوں کو کم کرنے اور فراہمی کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا ۔ اسد عمر نے کہاکہ حکومت کسانوں کو سستی کھاد فراہم کرنے کے لئے بھاری سبسڈی فراہم کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزادی مارچ پر 10 کروڑ روپے اخراجات کی منظوری دے دی

اسد عمر نے کہاکہ سبسڈی کے طریقہ کار پر مزید سوچنے کی ضرورت ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ کاشتکاروں کو براہ راست سبسڈی دینا زیادہ فائدہ مند ہوگا ۔اسد عمر نے کہاکہ حکومت مستقبل میں کھاد کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے جی آئی ڈی سی کو ختم کرنے پر بھی غور کرے گی۔

اسد عمر نے کہاکہ حکومت معیشت کے مختلف شعبوں کی ڈی ریگولیشن پر یقین رکھتی ہے ، کھاد کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لئے نجی شعبہ بھی تجاویز دے۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ کھاد کی صنعت کے نمائندوں نے وزراء کو اپنی فیکٹریوں کی صلاحیت اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔اعلامیہ کے مطابق کھاد کی صنعتوں نے یقین دلایا کہ دو ہفتوں میں اپنی تجاویز حکومت کو پیش کریں گے۔

Related Posts