سرکاری اسپتال میں ایڈز کے مریض نے مزید 30 مریضوں کو ایڈز میں مبتلا کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹریبیون

ملتان کے نشتر اسپتال میں 30 مریض ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔

نشتر اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ 30 مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کو فوری طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے تاکہ اس کے حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ ممکن ہے کسی مریض نے باہر سے خون لگوایا ہو اور ایڈز کے جراثیم اس میں منتقل ہوگئے ہوں۔

Related Posts