بالی ووڈ کی ایک معروف اداکارہ ایسی بھی ہیں جو زندگی میں تین بار پیار ہونے کے باوجود شادی کرکے گھر نہیں بسا سکیں اور تاحال سنگل ہی ہیں۔
جی ہاں ہم اداکارہ تبو کی بات کر رہے ہیں، جو فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود اداکاری کی دنیا میں کبھی نہیں آنا چاہتی تھیں۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے خود اپنے انٹرویو میں کیا تھا۔ لیکن قسمت انہیں فلمی دنیا میں کھینچ لائی۔
حالانکہ انہوں نے اپنے کریئر میں گووندا، انیل کپور جیسے کئی ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن اجے دیوگن کے ساتھ ان کی جوڑی کافی ہٹ رہی۔

اداکارہ تبو نے اپنے کیریئر کا آغاز سنجے کپور کے ساتھ ایک فلاپ فلم سے کیا تھا۔ بطور چائلڈ آرٹسٹ، وہ دیوآنند کی فلم میں بھی نظر آئی تھیں لیکن انہیں اصل پہچان اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے کے بعد ملی۔

پاکستانی اداکار کی بیٹی نے سال 1994 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اپنی اداکاری کے بل بوتے پر اپنی جگہ بنائی اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ 53 سال کی عمر میں بھی ہیروئن فلموں میں اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیر رہی ہیں۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ تبو کا اصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے لیکن دیو آنند نے انہیں اسکرین کا نام ‘تبو’ دیا۔ دیو صاحب چاہتے تھے کہ ان کا اسکرین کا نام الگ ہو اور انہیں گھریلو نام ‘تبو’ بہت پسند آیا۔

تبو نے اپنے کیرئیر میں ‘ماچس’، ‘کالاپنی’، ‘استتوا’، ‘چاندنی بار’، ‘مقبول’، ‘حیدر’ جیسی کئی بہترین فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے نہ صرف ہندی بلکہ تیلگو، تمل، ملیالم، مراٹھی اور بنگالی زبانوں میں بھی فلمیں کرکے اپنی اداکاری کا جلوہ دکھایا۔

تبو کا ساؤتھ کے سپر اسٹار ناگارجن کے ساتھ رشتہ کافی سرخیوں میں رہا ۔ تبو ناگارجن سے بہت پیار کرتی تھیں۔ دونوں ایک ساتھ کافی وقت گزارتے تھے۔ ان کا رشتہ تقریباً 15 سالوں تک چلا اور وہ دونوں الگ ہو گئے۔ اس کے علاوہ ایک وقت تھا جب تبو فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے قریب آگئی تھیں۔

تین بار دل لگانے کے باوجود تبو آج 53 سال کی عمر میں بھی کنواری ہیں۔ اپنی اداکاری کے بل بوتے پر انہوں نے انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔ آج وہ خود ہی فلموں کو ہٹ کرنے کی طاقت رکھتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








