ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما دوسری بار باپ بن گئے ہیں، ان کی اہلیہ ریتیکا نے 15 نومبر کو ممبئی میں بیٹے کو جنم دیا، روہت شرما اس خوشی کے موقع پر ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارت کی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں گئے تھے۔
Heartiest congratulations to Gurudev Rohit Sharma ???? and Ritika Sajdeh bhabi on being blessed with a baby boy!
Wishing the little one a life filled with love, laughter, and endless happiness. ????#RohitSharma???? pic.twitter.com/05cPc0z8F7
— Rohit Sharma (@ROHITSH8795922) November 16, 2024
اب جب کہ روہت شرما باپ بن چکے ہیں، یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ آسٹریلیا جا سکتے ہیں اور اس ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بورڈ نے ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ روہت شرما آسٹریلیا جائیں گے یا نہیں، لیکن ان کے جانے سے ہندوستان کی اوپننگ کی پریشانی حل ہو سکتی ہے۔
بھارتی لڑکی کے دل لُٹیا پر ڈانس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی
ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے پہلے کہا تھا کہ اگر روہت شرما دستیاب نہیں ہوتے تو کے ایل راہول یا ابھیمانیو ایسوارن یا یاشاسوی جیسوال اوپننگ کر سکتے ہیںحالانکہ دونوں بلے بازوں نے آسٹریلیا اے کے خلاف اچھا کھیل پیش نہیں کیا تھا۔
یاد رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ 22 نومبر کو شروع ہو رہا ہے، اس لیے روہت شرما کے پاس اب بھی وقت ہے اور وہ ٹیم کے مفاد میں فیصلہ کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








