آذربائیجان کی سپر اسٹار اداکارہ اوکسانا رسولوف Oksana Rasulova جلد آنے والی ایکشن مووی سالم seylum کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری میں شاندار انٹری کے لیے تیار ہیں۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کی خبر رکھنے والے میڈیا آوٹ لیٹ لالی ووڈ پکچرز کے مطابق اوکسانا رسولوف آذربائیجان میں اداکاری، رقص اور کوریوگرافی کا معروف و مقبول نام ہے۔ وہ کلاسیکی ہندوستانی رقص، خاص طور پر بھرتناٹیم میں بھی اپنی مہارت کے لیے جانی جاتی ہیں۔

اوکسانا اپنی پرفارمنس میں مشرقی اور جنوبی ایشیائی ثقافتی عناصر کی کامیابی یکجائی پر عالمی سطح کی پذیرائی حاصل کرچکی ہیں اور رقص کے عالمی مقابلوں میں انہوں نے متعدد ایوارڈز حاصل کر رکھے ہیں۔
اوکسانا رسولوف اداکارہ کے طور پر بھی مشہور ہیں۔ وہ آذربائیجانی اور بین الاقوامی فلمی پروجیکٹس میں دکھائی دیتی ہیں۔اوکسانا انڈین ڈانس رئیلٹی شو “انڈیاز بیسٹ سینسٹارز” کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔
سالم کے ساتھ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں پہلا قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر اویس رؤف ہیں، جبکہ اس کے رائٹر اور ڈائریکٹر ابو علیحہ ہیں۔ فلم کی شوٹنگ اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








