محکمہ تعلیم سندھ نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پیش نظر کراچی کے مخصوص علاقوں کے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
نجی چینل ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے 4 دن کے لیے شاہراہ فیصل کے قریب تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
اس کے علاوہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے 19 سے 22 نومبر تک حبیب ابراہیم روڈ پر واقع تعلیمی اداروں میں بھی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 نومبر سے آغاز ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف اس اہم ترین نمائش کا افتتاح کریں گے۔
ہر دو سال بعد ہونے والے اس 12ویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار میں پاکستان اور دوست ممالک کی دفاعی مہارتوں، آلات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
نمائش میں متعدد ممالک کی دفاعی سامان ساز کمپنیاں بھی اپنے جدید ترین جنگی ساز و سامان کی نمائش کریں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








