بھارت سے عجیب و غریب واقعات آنا بند ہوجائیں ایسا ممکن نہیں اور اب جو واقعہ پیش آیا ہے اس نے لوگوں کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا۔
بھارتی پولیس نے چھپائی گئی لاکھوں کی نقدی رقم گائے کے گوبر سے برآمد کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا جہاں کے رہائشی گوپال بہیرا ایک زرعی کمپنی میں 20 لاکھ سے زائد کی چوری کے الزام میں مفرور ہے، گوپال پر الزام ہے کہ اس نے اپنی کمپنی سے 20 لاکھ سے زائد کی رقم چوری کی اور فرار ہونے کے بعد اپنی اہلیہ کے بھائی کو بھیج دی۔
پولیس کے مطابق گوپال پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سالے روبندر بہیرا کے ذریعے چوری کی گئی رقم کو اپنے گاؤں منتقل کرنے کا پلان بنایا۔ مقامی پولیس نے کہا کہ گوپال کے سسرال میں تلاش لی گئی جس دوران پولیس کو گوبر کے ڈھیر پر شک ہوا، جب گوبر کی تلاشی لی تو چوری کی رقم اسی سے برآمد کی گئی۔
بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ فی الحال گوپال اور روبندر دونوں مفرور ہیں تاہم ملزم کے خاندان سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








