کیا حماس کا دفتر قطر سے ترکیہ منتقل ہو رہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عالمی میڈیا

قطر پر حماس کا سیاسی دفتر بند کرنے کیلئے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے سخت دباؤ کی خبروں کے درمیان یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حماس کا دفتر اب قطر سے ترکیہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

تاہم العربیہ کے مطابق ایک ترک سفارتی ذریعے نے کہا ہے کہ فلسطینی گروپ حماس کا دفتر ترکیہ منتقل کرنے کی خبریں حقیقت کی عکاسی نہیں کرتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کے ارکان وقتاً فوقتاً ملک کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔

دوحہ نے گزشتہ ہفتے حماس اور اسرائیل کو بتایا تھا کہ جب تک فریقین آمادگی اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کریں، وہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے میں ثالثی کی کوششیں روک دے گا۔ نیز کہا کہ یہ اطلاعات درست نہیں کہ ہم نے حماس کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔

ترکیہ نے اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں کارروائیوں پر شدید تنقید کی ہے اور حماس کو دہشت گرد تنظیم نہیں مانتا۔ حماس کے بعض سیاسی عہدیدار باقاعدگی سے ترکی کا دورہ کرتے ہیں۔

Related Posts