اطلاعات ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں ہفتے کی رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کردی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت نے آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد موبائل ڈیٹا کے ساتھ ساتھ وائی فائی سروس بھی نہیں چلے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سروس کھلی ہوگی تاہم سروس کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ضرورت پڑنے پر انٹرنیٹ کی طرح موبائل فون سروس بھی مکمل طور پر بند کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے قائد عمران خان کی رہائی کے لئے 24 نومبر کو فائنل کال کے عنوان سے اسلام آباد میں بہت بڑے پیمانے پر احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








