ویڈیو: سدھو کی اہلیہ نے اسٹیج فور کے کینسر کو معمولی دیسی دواؤں سے کیسے شکست دی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اکنامک ٹائمز

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے معمولی دیسی دواؤں سے اسٹیج 4 کینسر کو کیسے شکست دے دی، اس کی تفصیلات نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

حال ہی میں نوجوت سنگھ سدھو نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی اہلیہ  اسٹیج 4 کینسر سے نجات پاچکی ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو کے مطابق  انہیں ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ اہلیہ کو اسٹیج 4 کینسر ہے جو ہڈیوں تک پھیل چکا تھا اور اہلیہ کے پاس صرف 5 فیصد بچنے کا امکان تھا لیکن اس کے بعد بیٹی نے تحقیق کرکے ایک غذائی پلان ترتیب دیا جس کے ذریعے  اہلیہ نے 40 دنوں میں اسٹیج 4 کے کینسر کو معجزاتی طور پر شکست دے دی۔

نوجوت سنگھ نے اہلیہ کا ڈائیٹ پلان بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اگر کینسر کے مریضوں کے کھانوں میں وقفہ زیادہ رکھا جائے تو مریض میں کینسر کے جراثیم خود بخود مرنے لگتے ہیں۔

سدھو نے اہلیہ کو دیے گئے ڈائٹ پلان سے متعلق  بتایا کہ ان کی اہلیہ ڈائٹ پلان کے تحت شام 6 بجے کھانے کے بعد کوئی غذا نہیں لیتی تھیں، اس کے برعکس  دوسرے دن کا آغاز نیم گرم پانی میں لیموں، کچی ہلدی اور سیب کے سرکے کے ساتھ کرتی  تھیں، پھر آدھا گھنٹے بعد نیم کے پتے اور تلسی کا استعمال کرتی تھیں۔

نوجوت سنگھ کے مطابق ان کی اہلیہ نے چائے پینا چھوڑ دی تھی، ان کو چائے کی بجائے  بجائے دار چینی، کالی مرچ، لونگ، چھوٹی الائچی میں ہلکا سا گڑ ڈال کردیا جاتا تھا، اس کے ساتھ کچھ میوہ جات، بلیو بیریز یا انار، سبزیوں کے جوس میں چقندر، گاجر اور آملے کے جوس دیے جاتے تھے، رات کے وقت بادام کے آٹے کی روٹی، سبزی اور سلاد کے ساتھ لیتی تھیں، ساتھ ہی اہلیہ کا کھانا ریفائنری تیل کے بجائے کھوپرے، زیتون یا پھر بادام کے تیل میں تیار کیا جاتا تھا، بےحد خیال اور احتیاط کی بدولت صرف 40 دنوں میں مثبت نتائج دیکھنے کو ملے۔

نوجوت سنگھ نے مزید  کہا کہ میں  آپ سب کو بھی یہ بتانا چاہتا ہوں اگر آپ اپنے لائف اسٹائل میں تبدیلی کرلیں تو آپ کینسر کو شکست دے سکتے ہیں۔

Related Posts