پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے پاکستان میں واٹس ایپ کی سروس بھی کئی مقامات پر بند کردی گئی ہے، عالمی انٹرنیٹ نگرانی تنظیم نیٹ بلاکس نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان بھر میں یہ مشہور میسجنگ ایپ متاثر ہوئی ہے۔
نیٹ بلاکس کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کے ذریعے واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہے اور اس کی مجموعی دستیابی صفر ہے۔ نیٹ بلاکس نے مزید بتایا کہ واٹس ایپ کے بیک اینڈ سسٹمز پر پابندیاں صارفین کی میڈیا شیئرنگ میں مشکلات کی شکایات کے مطابق ہیں۔
نیٹ بلاکس نے اپنے بیان میں کہاکہ لائیو میٹرکس ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان میں واٹس ایپ کے بیک اینڈ سسٹمز پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو میڈیا شیئرنگ کے مسائل سے متعلق صارفین کی شکایات کی تصدیق کرتا ہے۔ یہ اقدام اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل سیکورٹی سخت کرنے کے دوران کیا گیا ہے۔
اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان، بچے کب سے کب تک موج اڑائیں گے؟
یہ معطلی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے منصوبے کے پیش نظر سخت سیکورٹی اقدامات کے ساتھ سامنے آئی ہے، جو اس وقت حراست میں موجود سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
اگرچہ سروس میں خلل شدید تھا، نیٹ بلاکس نے رپورٹ کیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے تقریباً 50فیصد سرورز سے محدود رسائی موجود رہی۔ پنجاب میں پابندیاں سب سے زیادہ سخت تھیں، خیبر پختونخوا میں سروس وقفے وقفے سے متاثر ہوئی، جبکہ سندھ کے شہر کراچی میں سب سے زیادہ اثرات دیکھے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








