پاکستانیوں کی اکثریت پسند کی شادی کی مخالف نکلی، حیران کن طور پر پاکستان میں پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی۔
یہ انکشاف حال ہی میں گیلپ پاکستان کے ایک سروے کے دوران ہوا جس میں شامل 52 فیصد افراد نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کی بالکل حمایت نہیں کرتے جبکہ اس سروے کے دوران صرف 39 فیصد افراد نے پسند کی شادی کی حمایت کی ہے۔
سروے کے دوران 39 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی پر ان کو کوئی اعتراض نہیں ہے، جبکہ حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے سامنے آئی ہے، جو ایک غیر متوقع صورت حال ہے۔
سروے کے مطابق شہری آبادی میں 58 فیصد لوگوں نے اس پر اعتراض کیا جبکہ دیہی آبادی میں پسند کی شادی کی مخالفت کی شرح 49 فیصد دیکھی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








