پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کا مقابلہ کرے گی، محمد رضوان گرین شرٹس کی قیادت کریں گے جبکہ زمبابوے کی قیادت کریگ ایروین کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ میچ منگل کو بولاوایو کے کوئینز اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان پہلی میچ میں ڈی ایل ایس طریقہ کے تحت شکست کے بعد سیریز میں واپسی کی کوشش کرے گا۔
پاکستان آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرے گا۔ طیب طاہر حسیب اللہ خان کی جگہ کھیلیں گے اور ابرار احمد محمد حسنین کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔
زمبابوے کی ٹیم:
ٹادیواناشے مارومانی (وکٹ کیپر)، کریگ ایروین (کپتان)، جویلورڈ گمبے، ڈائیون مائرز، شون ولیمز، سکندر رضا، برائن بینٹ، برینڈن مویوتا، رچرڈ نگاراوا، بلیسنگ موزاربانی، ٹریور گوانڈو، فراز اکرم، کلاوڈ میڈینڈے، تاشنگا موسیکیووا، ٹینوٹنڈا میپوسا
پاکستان کی ٹیم:
محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، آغا سلمان، حسیب اللہ خان، عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین، فیصل اکرم، ابرار احمد، شاہنواز دہانی، احمد دانیال، طیب طاہر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








