مشہور امریکی فائٹر اور سابق عالمی چیمپئن ڈیوی کوپر  نے اسلام قبول کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

مشہور امریکی فائٹر اور سابق عالمی چیمپئن ڈیوی کوپر  نے بھی اسلام قبول کرلیا۔

کوپر 10 نومبر 1974ء کو کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیدا ہوئے۔ باکسنگ اور کک باکسنگ کے کروزر ویٹ اور ہیوی ویٹ ڈویژن مقابلوں کا حصہ رہے۔

کوپر سن 2000ء میں دو بار عالمی چیمپئن بنے اور WKC ہیوی ویٹ اور WKF کروزر ویٹ کے ٹائٹلز جیتے۔ وہ K-1 پروموشن کے امریکی ایونٹس میں ایک مستقل مقابلہ کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ وہ K-1 ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک پہنچے اور ایک ہی رات نوبو ہیاشی اور سموائی پاور پنچر کو شکست دی۔ تاہم فائنل میں وہ مائیکل میکڈونلڈ سے ہار گئے۔

سینئر جرنلسٹ ضیاء چترالی کی رپورٹ کے مطابق اپنے کیریئر کے دوران وہ باکسنگ کے 25 مقابلوں میں شریک رہے۔ 11 بار ناک آوٹ سمیت 19 میں فاتح رہے۔ زندگی میں صرف تین بار ہارے اور تین میچ ڈرا ہوئے، جبکہ کک باکسنگ کے کل 67 مقابلوں میں 49 جیتے، 15 ہارے اور 3 ڈرا ہوئے۔ 49 بار حریف کو ناک آوٹ کیا۔ 2014ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد سے وہ یو ایف سی کے کوچ ہیں۔

کوپر نے آج اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے کلمہ شہادت پڑھنے کی اپنی یہ ویڈیو خود شیئر کی ہے۔ ڈینی کوپر کا کہنا ہے کہ کلمہ شہادت پڑھنا میرے لیے زندگی کا سب سے اہم اور بدل دینے والا تجربہ رہا۔

Related Posts