کے الیکٹرک نے کے ایچ آئی ایوارڈز 2025 کا آغاز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

K-Electric Launches KHI Awards 2025

کے الیکٹرک نے چوتھے کے ایچ آئی ایوارڈز 2025 کا باضابطہ اعلان کردیا جس کے لیے درخواستیں یکم دسمبر 2024 سے وصول کی جارہی ہیں، ان ایوارڈز کا مقصد فلاحی کاموں کو فروغ دینا اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

ایوارڈز کے لیے وہ غیر منافع بخش تنظیمیں اور ادارے درخواست دے سکتے ہیں جو کراچی، دھابیجی، گھارو (سندھ) اور اوتھل، ویندر، بیلہ (بلوچستان) میں سماجی یا ماحولیاتی اثرات کے حامل منصوبے چلا رہے ہیں۔

کے ایچ آئی ایوارڈز کا آغاز 2021 میں ہوا تھا اور یہ اب تک کامیابی سے تین مرتبہ منعقد کیے جا چکے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے کے الیکٹرک نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے 108 اداروں کو ایوارڈز سے نوازا، اور 110 ملین روپے کے بجلی ری بیٹس فراہم کیے، جس نے لاکھوں زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا۔

ایوارڈز 14 کیٹیگریز میں دیے جائیں گے، جن میں صحت، تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانا، تحفظ، ماحولیات، اور کمیونٹیز کی فلاح و بہبود شامل ہیں۔ پچھلے سال 150 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جو اس ایوارڈ کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مقبولیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

کے الیکٹرک ان اداروں کی خدمات کو سراہتا ہے جو کمیونٹیز کی بہتری کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ رواں سال کے ایوارڈز کا موضوع “روشن ماحول کے لیے خدمت کا جذبہ” رکھا گیا ہے، جو ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

ایوارڈز کے لیے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ماہرین کی آزاد جیوری تمام درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ چھوٹے کمیونٹی گروپس سے لے کر بڑے ادارے تک، سب کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ ان ایوارڈز میں حصہ لیں اور اپنی متاثر کن کہانیاں دنیا کے سامنے پیش کریں۔

Related Posts