پی ٹی آئی کارکنان نے بربریت کی حد کردی، مریم نواز، انسداد فسادات فورس بنانے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹریبیون

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے بارے میں کہا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کبھی ایسی بربریت اور ظلم و تشدد کا مظاہرہ نہیں دیکھا۔

منگل کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز کی بربریت اور بے رحمانہ تشدد سے 172 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، بیشتر کی حالت نازک ہے۔

امریکی اخبار نے عمران خان کو خطرناک قرار دے دیا، ٹرمپ کو ان سے دور رہنے کا مشورہ

انہوں نے کہا کہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی حالت دیکھ کر شرم آتی ہے کہ مارنے والے ہمارے لوگ ہیں۔ کیلوں والے ڈنڈوں اور رائفل کے بٹ سے جتھوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو الگ الگ کرکے مارا۔

مریم نواز نے کہا کہ پولیس کو ہدایت کی گئی تھی گولی نہیں چلانی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 10 ہزار تربیت یافتہ سکیورٹی اہلکاروں کی انسداد فسادات کے لیے خصوصی فورس قائم کی جائے گی۔

Related Posts