لاہو: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ انڈر 19 ٹیم کے لیے بہت اہم ہیں ہمیں ان کی ضرورت پڑے گی ، اس حوالے سے مصباح الحق سے بات کروں گا ۔
تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کے 16 سالہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے دنیا میں اپنی شناخت بناچکے ہیں۔پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل نسیم شاہ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے ایک ٹیسٹ میچ کھیل کراپنی صلاحیتوں کالوہامنوالیاتھا ۔
قومی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم کااعلان کیاگیاتو اس میں نسیم شاہ کانام موجودتھا تاہم 10سال بعدسری لنکا کے خلاف کھیلے جانی والی ہوم سیریز میں بھی نسیم شاہ قومی کرکٹ ٹیم کاحصہ تھے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمدکا کہنا ہے کہ نسیم شاہ پاکستان انڈر19 ٹیم کے لیے بھی بہت اہم ہیں ، اگر نسیم شاہ ٹیم میں ہوتے ہیں تو ان کی وجہ سے کھلاڑی متحرک ہوں گے اور ان کے جوش وخروش میں اضافہ ہوگا۔
اعجازاحمد نے کہا کہ کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی اس کا فائدہ ہوگا، سب کی نظریں اس پر ہوں گی، بلاشبہ نسیم شاہ قومی ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں لیکن ابھی اس میں تجربہ آنا ہے جو اس نے قومی ٹیم کے ساتھ رہ کر سیکھا ہے،اگر اسے برقرار رکھنا ہے تو اس کے لیے ورلڈ کپ سے اچھی کوئی اور جگہ نہیں ہوسکتی۔
ان کاکہناتھا کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز ممکن ہوتو نوجوان پیسر کو ملک کی نمائندگی کرنا چاہیے، بصورت دیگر ان کی خدمات قومی انڈر 19 کو فراہم کرنا بہتر ہوگا، اگر بنگلہ دیش کیساتھ صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوتی ہے تو پاکستان کو دیگرکئی بولرز بھی دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2019ء کے دوران قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مختصر جائزہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








