کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کےچیئرمین نے مزار قائد کے اطراف چائنہ کٹنگ کا نوٹس لے لیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب کراچی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
نیب اعلامیے کے مطابق مزار قائد کے سامنے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے بلڈنگ بائی لاز کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کی گئی جس کی تحقیقات کا حکم ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نجف مرزا کو دیا ہے۔
نیب کاکہناہے کہ تحقیقات میں مزار قائد مینجمنٹ سوسائٹی کا کردار بھی دیکھا جائے گا، مزار قائد مینجمنٹ سوسائٹی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو آگاہ نہیں کیا،ایس بی سی اے کے متعلقہ افسران کی جانب سے کیا کارروائی کی گئی دیکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی منظوری دے دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








