لاہور : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی واپس لوٹ آئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 279 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔
جمعہ کوآخری کاروباری روز ایک مرتبہ پھر تنزلی دیکھی گئی، انڈیکس 279 پوائنٹس گرنے کے باعث 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا، آج مندی کے باعث 41100، 41000، 40900 کی حدیں گرگئیں۔
گزشتہ روز انڈیکس 799.47 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41127.79 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جس کے باعث حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
تاہم آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہواجبکہ پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 41200 کی حد عبور کر گیا تھااور یہ تسلسل دوپہر دو بجے تک جاری رہا، اور انڈیکس 41214.03 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔
مزید پڑھیں: چیئرمین نیب نے مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ کا نوٹس لے لیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں






